’سر مہربانی کریں، چوہدری سرور کو کنٹرول کریں‘وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی جہانگیرترین سے شکایت
مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے ملاقات ، ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کی شکایت کردی اور کہا کہ’سر مہربانی کریں،چوہدری سرور کو کنٹرول کریں،یہ وزیراعلیٰ کو چلنے نہیں دیں گے‘ ۔ملاقات میں وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ،جہانگیر ترین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور صوبائی معدنیات حافظ عمار یاسر بھی موجود تھے۔اس موقع پرچوہدری پرویزالٰہی نے طارق بشیر چیمہ کی حمایت کی اور کہا کہ ’ہاں چوہدری سرور کو کنٹرول کریں‘۔انھوں کامزید یہ بھی کہناتھا کہ عمران خان کی کاوشوں سے پاکستان جلد قرضوں سے نجات پا لے گا،ہماری جماعت پی ٹی آئی کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔