وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ دبئی میں چار ہزار پاکستانیوں کے اثاثوں کا معلوم ہوا، جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیشرفت کا امکان ہے ، ہنڈی حوالے کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی کرپشن کی رقم بھیجی گئی.وزیر خزانہ اسد نے اوورسیز چیمبر آف کامرس میں صنعت کاروں سے ملاقات کی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گردشی قرضوں کا سب سے زیادہ فائدہ آئی پی پیز کو ہوتا ہے ، سبسڈیز دینا مسئلے کا حل نہیں ، ایف اے ٹی ایف سنجیدہ معاملہ ہے ، ہنڈی اور دیگر رقم ترسیل کے طریقوں نے ملک میں تباہی مچائی ، دبئی میں چار ہزار پاکستانیوں کے اثاثوں کا معلوم ہوا ، دیگر ملکوں میں 97ہزار پاکستانیوں کی پراپرٹیز کا پتہ چلا ہے ۔انہوں نے کہ اکہ جنوری میں ایف اے ٹی ایف میں اچھی پیشرفت کا امکان ہے ، بجٹ ٹارگٹ کو نہیں ٹیکس مشنری کو ٹھیک کرنا ہوگا ، حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے ، صنعتکاروں کے مسائل اور تجاویز اہم ہیں ، معیشت کی بہتری کےلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، ہنڈی کے حوالے کے ذریعے پاکستان میں ہونے والی کرپشن کی رقم بھیجی گئی ہے ، ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشتگردی میں استعمال ہوتی ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38