سعودی فوجی اتحاد نے امریکا سے یمن جنگ میں شامل جہازوں میں دوران پرواز ایندھن بھرنے کا معاہدہ ختم کرنیکی درخواست کر دی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے نے کہا کہ سعودی اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا یمن آپریشن میں جنگی جہازوں کی دوران پرواز ری فیولنگ کا معاہدہ ختم کرے۔ حال ہی میں سعودی عرب اور فوجی اتحاد نے دورانِ پرواز ایندھن بھرنے کی اپنی صلاحیت بڑھا دی ، جس کے نتیجے میںامریکا سے مشاورت کے بعدری فیولنگ سپورٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی ۔ پینٹاگون یمن میں سعودی اتحاد کے 20فیصد جہازوں کو ری فیولنگ سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان نے رپورٹ پر تبصرے سے گریزکرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ معاملے پر سعودی عرب سے بات چیت ہو رہی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024