سلیکٹڈ وزیراعظم مصیبت بن گئے‘ عوام جلد سڑکوں پر ہونگے: نورین قیصر
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری نورین قیصر نے کہا ہے کہ اگر سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان آج اپنی ماضی کی تقاریر خود ہی دیکھ لیں تو انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا ہو گا قرض نہ لینے کے دعوے کے بعد آج ملکوں ملکوں کشکول لیکر دربدر ہیں غریب عوام کے لئے جینا دوبھر کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ غریب آدمی کے لئے گیس ‘ پٹرول مہنگا کر دیا گیا ہے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جس کے بعد مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آگیا ہے عوام پر مسلط کردہ عمران خان مصیبت بن چکے ہیں عوام جلد ہی ان کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے۔