تھانہ صدر پولیس کیخلاف اہل علاقہ کا کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ‘ روڈ بلاک
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ کے رہائشیوں شہریار لودھی‘ عابد حسین اور عمران بھٹی نے اہل علاقہ کے ہمراہ کچہری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرحمن عرف بلال فیاض حمزہ و دیگر نے ہمارے ساتھ گاڑیاں دینے کی آڑ میں 26 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے مگر صدر پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکاری ہے اس موقع پر مظاہرین نے سڑک بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔