13نومبر کو سالانہ معائنہ پروگرام کا شیڈول، ڈی ایس ریلوے نے افسران کا ماہانہ اجلاس ملتوی کردیا
ملتان( نمائندہ خصوصی) فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز اور چیف ایگزیکٹو جنرل منیجر ریلوے دیگر پرنسپل آفیسران کی طرف سے 13نومبر کو سالانہ معائنہ پروگرام کا شیڈول جاری ہونے پر ڈی ایس ریلوے کی طرف سے بلایا گیا ڈویژنل افسران کاماہانہ اجلاس ملتوی کردیا گیاہے۔ بتایا جاتا ہے ڈی ایس ریلوے نے 13اکتوبر کو تمام ڈویژن افسران کااجلاس بلایا تھا تاکہ افسران کی ماہ اکتوبر کی کارکردگی کا جائزہ لیاجاسکے۔