ایکسیئن میپکو سٹی ڈویژن نے کورٹ کیسز نمٹانے کیلئے صارفین سے سیٹلمنٹ شروع کر دی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) ایکسین میپکو سٹی ڈویڑن انجینئر علی اکرم گجر نے کورٹ کیسز نمٹانے کیلئے صارفین کیساتھ سیٹلمنٹ شروع کر دی۔ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کے لئے لائحہ عمل طے کرلیا۔اس سلسلے میں انہوں نے متنازع بلوں کا جائزہ لے کر کورٹ سے رجوع کرنے والے مختلف صارفین کو اپنے آفس بلالیاانہوں نے صارفین کے خدشات دور کئے اور انہیں واجبات کی ادائیگی پر آمادہ کیا۔