دنیا کو ہربل میڈیسن کی ضرورت‘ انسانی جسم کے افعال کے مطابق کام کرتی ہے
ملتان ( نمائندہ نوائے وقت ) شعبہ فارماکگنوسی بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام ایک انٹرنیشنل سیمینارکا انعقاد کیاگیاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے مستقبل کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے قدرتی طریقہ سے بنائی گئی ادویات اور ان سے ہونے والے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ ملتان کے اردگر د قدرتی طور پر پائی جانے والے پودوں سے حاصل ہونے والی ادویات قدرت کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے ان ادویات مختلف بیماریو ں کینسر ، شوگر ، گردوں کی بیماری اور ملیریا جیسی مہلک بیماریوں کا علاج ممکن ہے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں اس وقت ہربل میڈیسن کی ضرورت بہت زیادہ ہے کیونکہ یہ انسانی جسم کے افعال کے عین مطابق کام کرتی ہیں اور ان کے نقصانات کم سے کم ہوتے ہیںپرنس آف سانگکلا یونیورسٹی تھائی لینڈ سے آئے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر پارکپوم نے کہا کہ ہربل ادویات کو ماحول دوست طریقہ کار سے کیسے بنایا جاسکتا ہے اور ان کو کم قیمت پر اچھی کوالٹی کی دوا لوگو ں تک پہنچانے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ چیئر پرسن ڈاکٹر خضر عباس نے سیمینار کے اغراض و مقاصد بیان کئے۔سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر چیئرمین شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر حنیف ، ڈاکٹر فیصل عثمان، ڈاکٹر عنبرین علیم ، ڈاکٹر تراب الحسن ، حافظ محمد فیاض ، ڈاکٹر محمد خرم افضل ، ڈاکٹر ملک سعد اللہ ، محمد یونس خان اور پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے اساتذہ و طلباء طالبات نے شرکت کی۔