کوٹ ادو : غیر معیاری‘ بیمار لاغر اور پریشر زدہ گوشت کی مہنگے داموں فروخت
کوٹ ادو(خبر نگار) قصابوں کی غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ زنی،کوٹ ادو شہرمیں غیرمعیاری بیمار لاغراورپریشرزدہ گوشت کی مہنگے داموں دھڑلے سے فروخت جاری،شہری غیرمعیاری مضر صحت گوشت کھانے پرمجبور،ویٹرنری ڈاکٹروں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاںدفتروں تک محدود ،انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بن گئی،شہریوں کا احتجاج،اس بارے تفصیلات کے مطابق ویٹرینری ڈاکٹروں پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی قصابوں کوکھلی چھوٹ کی وجہ سے کوٹ ادو شہرمیں غیرمعیاری بیمار لاغراورپریشرزدہ گوشت کی مہنگے داموں دھڑلے سے فروخت جاری ہے،قصاب غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ زنی کرتے ہوئے بڑاگوشت 100روپے اور چھوٹا گوشت200 زائد نرخ میں فروخت کر رہے ہیں جبکہ گوشت کنٹرول ریٹ پر کہنے پر قصاب بدتمیزی کرتے ہیں، اکثردوکانوں پرغیرمعیاری گوشت مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جبکہ اکثرقصاب جانورگھروں سے ذبح کرکے لانے لگے۔