جماعت اسلامی ضلع لودھراں کی شوری کا اجلاس ،اہم فیصلے کیے گئے
لودھراں ( خبر نگار‘نامہ نگار) صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع لودھراں خالد فاروق نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع لودھراں کی شوری کا اجلاس ڈاکٹر سید وحید احمد کی زیر صدارت ہوا ،امیر ضلع نے سیاسی کمیٹی کے ذمہ داران سے بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں دئے گئے اہداف کی رپورٹس کا جائزہ لیا اور مناسب ہدایات جاری کیں اجلاس کے اہم فیصلوں میں عہدیداروں کا تقرر کیا گیا ارکان شوری کی رائے کو پیش نظر رکھتے ہووے راؤ محمد اختر کوضلع جبکہ ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری اور نواب عمر حیات کو نائب امیر ضلع مقرر کیا گیا تینوں ذمہ داران نے ارکان شوری کے سامنے حلف اٹھالیا ۔