این ایس بی فنڈ سے رقم نہ ملنا اساتذہ کیلئے درد سر بن گیا،حکا م سے نوٹس لینے کا مطالبہ
گگو منڈی ( نامہ نگار)سکولوں میں پرائیویٹ کام کروانے کے لیے این ایس بی فنڈسے پیسے دیئے جاتے ہیں ان میں سکولوں کی ضروریات سکول میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ خاکروب کے لیے این ایس بی سے رقم متعلقہ لوگوں کو دی جاتی ہے مگر دی بنک آف پنجاب نے یہ کہہ کر چیک واپس کر دیئے کہ حکومت پنجاب کا نو ٹیفکیشن آیا ہے کہ کسی بھی سکول کے چیک ایک ہزار سے زیادہ ہو تو اس کو ریجکٹ کر دیا جائے جبکہ یہ مسائل ہیڈ ٹیچر کے لیے درد سر بن گئے ہیںاساتذہ نے اعلی حکام سے مسائل فوری حل کرنے کی درخواست کی ہے۔