مولانا سمیع الحق کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: مولانا عبدالعزیز
میلسی(خبر نگار ) مولانا سمیع الحق شہید ؒکا خلا صدیوں پر نہ ہو سکے گا ان کی دینی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا حکومت وقت کو چاہیے کہ مولانا کے قاتلوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کر کے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچائے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام س کے ضلعی امیر مولانا عبدالعزیز حسانی نے جامعہ حسان بن ثابت میں مولانا سمیع الحق شہید ؒ سیمنار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع لحق شہید ؒ عالم اسلام کے عظیم ،جلیل القدر عالم ،محدث ،مفسر اور مدبر سیاست دان تھے ۔