مقدمہ بازی کی رنجش، مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا
بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) نواحی گائوں 491ای بی میں مقدمہ با زی کی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا ۔ نعمان اعوان سکنہ 491ای بی کو رٹ میں پیشی کے بعد اپنے گائوں جا رہا تھا جب وہ 491ای بی کے قریب پہنچا تو ندیم سلطان ، زین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلح ہو کر آ گئے اور نعمان اعوان پر فا ئر نگ کر دی جس کے نتیجہ میں نعمان اعوان شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔