سی ای او ہیلتھ وہاڑی کامختلف دیہی مراکز صحت کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا
کرم پور (نامہ نگار) سی ای او صحت وہاڑی ڈاکٹر محمد ارشد ملک نے رورل ہیلتھ سنٹر کرم پور ،شرف،بنیادی مراکز صحت بورانہ، سرگانہ اور 69/WBکا دورہ کیا ۔ملازمین کی حاضری ،ادویات کا سٹاک اور دفتری ریکارڈ چیک کیا ۔مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا ۔ڈاکٹرز اور سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر صحافیوں سے ملاقات میں بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر پر ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی کمی پوری کرکے ادویات وافر مقدار میں فراہم کردی گئی ہیں۔