شاہ جمال ونواح میں تجاوزات کیخلاف آپریشن معطل ،قبضے پھر سے شروع
شاہ جمال(نامہ نگار)شاہ جمال کے نواحی علاقوں علی دی بستی موضع دانڑیں کے مقام پرگزشتہ دنوں واگزار کرائی گئی زمینوں پرمتعلقہ محکموں کی طرف سے مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے اورکمرشل رقبوں سے ملبہ نہ ہٹوانے پرقبضہ گروپوں نے پھر سے اپنے دوکانداری تھڑے اور دیگر کاروبارشروع کردیئے ہیں اسی طرح کچھ عرصہ قبل موضع دانڑیں کے اڈا حامد سلطان اور پل بستی احمدشاہ کے درمیان پروونشل گورنمنٹ کیبرلب روڈ کروڑوں مالیت کے کئی کنال رقبہ پرفتح محمد روہاڑی نے قبضہ شروع کردیاتھا جس کیخلاف اس وقت کے نائب تحصیلدار آفتاب کریم نے رقبہ واگزار کراکے ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کرایاتھابعدازاں اسی رقبہ پر مذکورہ شخص نے مکان اورہوٹل تعمیرکر لیا ۔جس پرشہریوں نے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔