کرم پور، غیر قانونی پریکٹس اور لیڈی ڈاکٹر ظاہر کرنے پر عطائی کے خلاف مقدمہ
کرم پور (نامہ نگار) ریجنل منیجر پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن ملتان کی رپورٹ پر پولیس تھانہ کرم پور نے اڈا امین پور پر غیر قانونی پریکٹس کرنے اور لیڈی ڈاکٹر ظاہر کرنے پر عطائی لیڈی کے خلاف مقدمہ درج۔اڈا امین پور نسیم نور دختر نور محمد عبداللہ کلینک اینڈ میٹرنٹی ہوم بناکر خود کو لیڈی ڈاکٹر ظاہر کرکے ڈلیوری کیسز اور غیر قانونی پریکٹس کررہی تھی۔ گزشتہ روز ایک ڈلیوری کیس بھی خراب کردیاجس سے زچہ بچہ میں پیچیدگی پیدا ہوگئی۔