خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سعودی وفد کی اکوڑہ خٹک آمد مولانا سمیع الحق کے مرقد پر فاتحہ خوانی
اکوڑہ خٹک(آئی این پی)خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے سعودی سفارت خانہ کا ایک وفد اکوڑہ خٹک آیا جس میں سعودی نائب سفیر حبیب اللہ البخاری اورمکتب الدعوہ پاکستان کے ابومحمد شامل تھے۔انہوں نے دارالعلوم حقانیہ کے جامع مسجد میں مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا انوارالحق اور جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام امیر مولانا حامد الحق حقانی مولانا راشد الحق اوران کے جملہ برادران واہل خاندان سے تعزیت کی اوراس موقع پر سعودی حکومت کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار فرمایا۔ اور مولاناسمیع الحق کی خدمات کو سراہا۔