متعدد ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلوں کے احکامات
ملتان (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب نے متعدد ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں مہر وسیم کو بہاولنگر سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی کبیروالا جبکہ وہاں پر تعینات ناصر علی ثاقب کو تبدیل کر کے ایس ڈی پی او میاں چنوں تعینات کر دیا ہے یوسف ہارون کو لودھراں سے تبدیل کر کے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کر دیا ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر ملتان عطیہ ناہید جعفری کو لاہور تبدیلی کر کے مہر اسحاق کو ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کر دیاہے۔