کار انداز کے تیسرے فن ٹیک ڈسرپٹ چیلنج میں 19 نئی فن ٹیک سٹارٹ اپس کی شمولیت
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کار انداز پاکستان فن ٹیک ڈسرپٹ چیلنج (ایف ڈی سی) 2018ء کے تحت نئی 19 فن ٹیکس پرجوش طریقے سے پیش کی جا رہی ہیں اور خام نظریات کو قابل عمل حل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے کار انداز نے فن ٹیک فیکٹری کو فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ وہ ان فن ٹیک سٹارٹ اپس کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے مدد فراہم کر سکے۔ کار انداز پاکستان کے چیف ڈیجیٹل آفیسر ریحان اختر نے کہا کہ مالیاتی ایکو سسٹم میں فرق کو ختم کرنے کے مواقع حیرت انگیز ہیں، پاکستان میں فن ٹیک سٹارٹ اپ کی جگہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپس اور فن ٹیک ورٹیکلز کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے ہمارا مقصد آئیڈیاز کی شناخت، سہولت فراہم کرنا اور اس میں تیزی لانا ہے تاکہ پاکستانی عوام کی زندگی میں پائیدار اور قابل بھروسہ انداز میں تبدیلی لائی جا سکے۔