بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے والے والد کو جیل بھیج دیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سول جج کاشف علوی نے بچوں کا خرچہ ادا نہ کرنے والے والد کو جیل بھیج دیا، عدالت میں سائلہ مسماۃ ارم بی بی نے درخواست دی کہ خاوند ثاقب کو عدالت نے بچوں کا خرچہ دینے کا پابند کیا جو کہ ساڑھے تین لاکھ روپے بنتا ہے جو خاوند ادا نہیں کر رہا، عدالت راجہ راشد کو بیلف مقرر کرتے ہوئے ثاقب کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کاحکم دیاجس گرفتار کرکے عدالت پیش کر دیا۔ ثاقب خرچہ ادا نہ کر سکا تو عدالت نے اس کو جیل بھیج دیا ہے۔