ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق‘ ایک زخمی
گڑھاموڑ ‘ ٹبہ سلطان پور(نامہ نگار‘ خبر نگار) ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق‘ ایک زخمی تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ میں رکشہ پر لوڈ ٹی آر سے موٹر سائیکل سوار محمد اختر کچا کوہ ٹکرا گیا ۔فوری طور پر آر ایچ سی گڑھاموڑ لایا گیا جس پر ڈاکٹر ز نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ۔محمد اختر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا ۔ورثاء نے رکشہ ڈرائیورکو معاف کر دیا۔ ٹبہ سلطان پور سے خبر نگار کے مطابق فضل آباد ٹبہ سلطان پور کا رہائشی محمد انس ولد محمد یونس قوم مغل اپنے چا عبدالنعیم مغل کے ہمراہ سکندر مارکیٹ ٹبہ سلطان پور سے اپنے گھر بستی فضل آباد جا رہا تھا کہ راستے میں رش کے دوران محمد انس موٹر سائیکل سے گر گیا‘ اس اثناء میں دوسری جانب سے آنے والا ڈالا چڑھ گیا جس سے محمد انس موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ چچا عبدالنعیم شدید زخمی ہو گیا جسے رورل ہیلتھ سنٹر لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا‘ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔