5 ملزموں نے دکان سے 11 لاکھ کا سامان و نقدی چرا لی
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ قریشی مظفرگڑھ کے علاقہ بصیرہ قندرانی کے رہائشی محمد یوسف نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ملزمان نے میری دکان سے 11 لاکھ کا سامان و نقد رقم چوری کر لی۔ اس بارے پولیس کو درخواست دی اور ملزمان نامزد کئے مگر ایس ایچ او تھانہ قریشی کلیم اﷲ گاڈی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے اور ہمیں انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا ہے۔ محمد یوسف نے آر پی او ڈی جی خان و دیگر پولیس حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔