اقبال کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ،شاعری مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے
اسلام آباد (نما ئند خصو صی)پاکستان سویٹ ہو م میں یوم اقبال کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ِہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی نے حصہ لیا۔ تقریب میں مہمانوں نے علامہ اقبال کی زندگی پر روشنی ڈا لتے ہو ئے کہا کہ علا مہ اقبا ل نے مسلمانوں کیلئے جس وطن کا خواب دیکھا وہ خواب تو پورا ہوگیا لیکن آج دن تک ہم علامہ محمد اقبال کی بتائی ہوئی باتوںپر مکمل طور پر عمل نہ کرسکیںجس کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہیں۔پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی کے بارے میں تقاریر اور ٹیبلو پیش کئے، سر پرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی بہترین شاعری کے ذریعے نہ صرف مسلمانوں کو آزادی حاصل کرنے کی راہ پر ڈالا بلکہ اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کے اصول بھی بتلائے۔پاکستان علامہ محمد اقبال کا دیا ہوا وہ تحفہ ہے جس کو حاصل کرنے کے لئے ہزاروں مسلمانوں نے اپنی جانیں قربان کیں لیکن آج کا پاکستان وہ نہیں ہے جس کا خواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا۔ علامہ محمد اقبال کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور انکی شاعری آج بھی مسلمانوں کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔