شیخ راشد شفیق عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق جمعہ کے روز عمرہ کہ ادائیگی کیلئے اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوگئے عمرہ کی ادائیگی کے بعد وہ سعودی عرب سے لندن روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ تحریک انصاف برطانیہ کی جانب سے دو الگ الگ عشائیوں میں شرکت کریں گے اور17 نومبر کو واپس وطن پہنچ جائیں گے ۔