مضر صحت گوشت کی فروخت اور کیمیکل ڈرموں کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور گردونواح میں مضر صحت گوشت کی فروخت اور کیمیکل ڈرموں کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون کرکے میٹ اور بیف کی دکانوں کو سیل کردیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو ایک لاکھ32 ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کردیا صفائی کے ناقص انتظام پر بیف شاپ کوبھی سیل کردیا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پربھی ایکشن شروع کردیا گیا فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کردئے میٹ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں چیکنگ کے دوران مضر صحت گوشت کی فروخت،کیمیکل ڈرموں کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ابراہیم مٹن اینڈ بیف شاپ کو سیل کر دیا۔