امیر عبداللہ خان نیازی ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے پولیس گروپ کے گریڈ19 کے افسر امیر عبداللہ خان نیازی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی تعینات کردیا ہے جبکہ چند روز قبل اس عہدے پر تعینات کئے گئے سردار غیاث گل کو پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی کا پرنسپل مقرر کردیا امیر عبداللہ خان نیازی قبل ازیں بھی راولپنڈی پولیس میں بطور ایس پی ہیڈکوارٹرز خدمات انجام دے چکے ہیں پولیس گروپ کے دونوں افسران کے تبادلوں کا نوٹیفیکشن بی جاری کردیا گیا ۔