ٹریفک وارڈن قتل کیس میں 23اے ٹی اے کی درخواست پر بحث مکمل
راولپنڈی (جنرل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیمان بیگ نے ٹریفک وارڈن قتل کیس میں 23اے ٹی اے کی درخواست پر بحث مکمل کرلی ،عدالت نے تھانہ وارث خان کے علاقے میں ٹریفک وارڈن کو موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان راجہ رائیداد وغیرہ کی جانب سے دائر 23اے ٹی اے کی درخواست پر بحث مکمل کرلی اور سماعت 10نومبر تک ملتوی کر دی ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے گاڑی روکنے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان نے مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے کیلئے 23اے ٹی اے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے بحث مکمل کرلی ہے، تھانہ چواہ سیدن شاہ میں درج لڑائی جھگڑہ کے مقدمے میں ملوث ملزمان اعراف وغیرہ کیس کی سماعت 10نومبر، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد اعجاز کیس کی سماعت ملتوی کر دی،تھانہ فتح جنگ میں درج ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں ملوث ملزم احمد شعیب کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔