تقررو تبادلوں پر پابندی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکول ایجو کیشن پنجاب نے صوبے میں تقررو تبادلوں پر فوری پابندی عائد کردی ہے ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز تعلیم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اس فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت حکومت پنجاب تقررو تبادلوں کے حوالے سے طریقہ کار پر نظر ثانی کر رہی ہے ۔