نیشنل بنک کے صدر طارق جمالی کا وفد کے ہمراہ ہلال احمر کا دورہ
اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ )نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر طارق جمالی نے وفد کے ہمراہ ہلال احمر پاکستان کا دورہ کیا انہیں مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا گیا۔ دونوں اداروں نے کمیونٹی سروسز کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے مستقبل میں بھی باہمی تعاون زیادہ سے زیادہ کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی گئی۔نیشنل بنک وفد کو کمیٹی روم میں چئیرمین ہلال احمر پاکستان ڈاکٹر سعید الہیٰ کی جانب سے جاری پروگراموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقعہ پرہلال احمرکے وائس چئیرمین نجیب اللہ ملک،ممبر منیجنگ باڈی ممتاز حیدررضوی، بریگیڈئیر(ر)عبدالہادی،قائم مقام سیکرٹری جنرل خالد بن مجید کے علاوہ ہلال احمر کے افسران بھی موجود تھے۔نیشنل بنک کے وفد نے صدر طارق جمالی کی قیادت میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ،لاجسٹک سیل،ریجنل بلڈ ڈونر سنٹر کا بھی دورہ کیا ۔وفد نے نیشنل بنک کی مالی اعانت سے اپگریڈ کی گئی ایمبولینس کا بھی معائنہ کیا۔این بی پی نے ایمبولینس کی اپگریڈیشن کے لیے ہلال احمر کو پچیس لاکھ کی مالی اعانت کی تھی۔بعد ازاں نیشنل بنک کے صدر نے ہلال احمر نیشنل ہیڈ کوارٹرز کے احاطے میں یادگاری پودا بھی لگایا۔