پنجاب یونیورسٹی کا 126واں جلسہ عطائے اسناد کادوسرا مرحلہ آج ہوگا
لاہور ( لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کا 126واں جلسہ عطائے اسناد (دوسرا مرحلہ ) آج ہفتہ کو صبح دس بجے فیصل آڈیٹوریم میںہو گا۔تقریب میں گورنر پنجاب /چانسلر پنجاب ےونےورسٹی چوہدری محمد سرور بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجا یاسر ہمایوں، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔