ایک تصویر ایک کہانی........
یہ دو بہنیں سمیرا اور نور فاطمہ اسلام پورہ گورنمنٹ پریس کے باہر سڑک کے فٹ پاتھ پر سموسے فروخت کرتی ہیں جب ان سے معلوم کیا گیام تو انہوں نے بتایا کہ سمیرا پانچویں کلاس میں پڑھتی ہے اور نور فاطمہ سکول نہیں جاتی انہوں نے کہا کہ ہمارے والد کے دل میں سوراخ ہے وہ کام نہیں کرسکتے اور والدہ لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہے جب کے دو بھائی ہیں ایک سلام آباد اور دوسرا بھائی لاہور میں کام کرتا ہے اپنا گھر بھی نہیں ہے آنٹی نے اسلام پورہ میں جگہ دی ہوئی ہے وہاں رہتے ہیں آنٹی ہی ہمیں سموسے بنے بنائے لا دیتی ہے جن کو تیار کر کے فورخت کرتی ہیں روزانہ چار سے پانچ سو روپے کماتی ہیں بھائی ایک ماہ بعد والد کو میﺅ ہسپتال سے دوائی لا کر دیتے ہیں اور ہم بہن بھائی مل کر اپنے ابو کا علاج کر رہے ہیں گھر کا خرچہ چل رہا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت ہمارے ابو کا علاج کروائے تاکہ وہ صحت یاب ہو کر کام کاج کرسکیں۔(فوٹو:عابد حسین)