دین پناہی وائیرز نے القادری کلب کو 80رنز سے ہرادیا: نادر کی سنچری
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)دین پناہی وائیررزنے القادری کرکٹ کلب لیہ کو80رنزسے ہرادیا۔ ملک محمداجمل مرحوم سپورٹس گرائونڈدائرہ دین پناہ میں دین پناہی وائیررزنے مقررہ20اوورزمیں3وکٹوں کے نقصان پر286سکوربنائے، طارق75،منصور35جبکہ نادرنے شاندار105سکورکیے ۔جواب میں القادری کرکٹ کلب لیہ نے206سکورکیے۔ دین پناہی وائیررزکے رئیس4،نادر 3اورطارق نے2کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔