جلال پور میں دنگل: بشیر بھولا بھالا نے ایوب پہلوان کو ہرادیا، عمر کی شاہد پہلوان کے خلاف فتح
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)جلال پور میں دنگل،بشیر بھولابھالا نے ایوب پہلوان،عمر پہلوان نے شاہد پہلوان کو ہرادیا۔ ضلع کونسل ملتان کے زیراہتمام علی مشتاق لانگ اسٹیڈیم میں ملک بھر نامور پہلوانوں کے درمیان کشتیوں کے مقابلے ہوئے۔بشیر بھولا بھالا پہلوان نے ایوب پہلوان کو شکست دی۔جبکہ عمر پہلوان نے شاہدموچی پہلوان کو ہرایا۔اسی طرح دیگر کئی پہلوانوں کے درمیان کشتیاں ہوئیں۔