وہاڑی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا ازسرنوتعین
وہاڑی(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا کی زیر صدارت ضلعی پر ائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہو ا جس میں اشیائے خوردونو ش کی قیمتوں کا ازسرنوتعین کیا گیا جس کے مطابق چاول سپر باسمتی (پرانا)110،چاول سپر با سمتی (نیا)105، چاول اری 40، دال چنا باریک95، دال چنا مو ٹی 100،دال مسور مو ٹی 70، دال مسور (لوکل باریک) 120، دال ما ش دھلی چمن120،دال ما ش دیگر95،دال مو نگ دھلی 92، دال مو نگ بغیر دھلی80،دال مو نگ دھولی ہوئی92، چنا سیا ہ مو ٹا لوکل90، چنا سیاہ باریک لوکل 88، چنا سفید مو ٹا لوکل110،چنا سفید باریک لو کل90،مسور ثابت65،سرخ مر چ پسی ہوئی 240،بیسن 100،چینی 52روپے فی کلوگرام ،گوشت چھوٹا 650،گو شت بڑا350روپے فی کلو گرام ،دودھ فی لیٹر 65روپے،روٹی 100گرام 05،نان/تندوری110گرام 07،دہی 70روپے فی کلوگرام ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا کہ کو ئی دکاندارمقرر کر دہ نر خ سے زیادہ اشیاء خوردونو ش فروخت نہ کر ے گا ہر دکاندار ، ڈیلر مقرر کر دہ نر خ نا مہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے گا ۔ اس حکم نا مے کی خلاف ورزی کر نے والے پر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہو ں گے پھل،سبزی ودیگر اشیاء ما رکیٹ کمیٹی کے روز مرہ بنیاد پر جاری کر دہ ریٹ کے مطابق فروخت کئے جائیں گے ۔