وٹرنری عملہ جانوروں کو سرکاری ویکسین لگانے کی فیس وصول کرنے لگا‘ حکام نوٹس لیں‘ کاشتکار
بہاولپور(نمائندہ خصوصی) بہاولپورکے مضافاتی علاقوں میں وٹرنری افسران اورعملہ فیلڈ نے روٹین کے مطابق کاشتکاروں کے جانوروں کی چوڑے مار، منہ کھر اوردیگرمتعدد بیماریوں سے بچائوکی ویکسین کرنے کی بجائے سرکاری ویکسین کی فروخت کاسلسلہ شروع کررکھاہے متاثرہ کاشتکاروںنے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔