نواز شریف زرعی یونیورسٹی اورٹیلی نار کے درمیان ایم او یو سائن
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی اورٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایم او یو سائن کیا گیا۔ایم او یو پرمحمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لینکجز پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے کیا جبکہ ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے علی حسن نے دستخط کیے اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی بھی موجود تھے۔ ایم او یو کرنے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون سے کسانوں کو فصلات کی پیداوار کے حوالے سے درپیش مسائل اور جدید ریسرچ کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسانوں کو آگاہی دینا تھا۔ زراعت اور معاشرے کی فلاح کر نے میں مدد دینے والی موبائل ایپلیکیشن "ساتھ دو" کو پھیلایا جائے گا۔اس موبائل ایپ کے زریعے کسان یا کاشتکار اپنے مسائل بذریعہ موبائل ایپ جامعہ کے ریسرچرز کو بھجیں گے ۔