حکومت نہری پانی کی قلت کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے: نظام اللہ خان
چوک میتلا(نامہ نگار) حکو مت نہر ی پانی کی قلت کو ختم کر نے کے لئے ہنگامی بنیادوںپر اقدامات کرے نہری پانی کی موجودہ صورتحال سے کاشتکار بہت مایوسی کا شکار ہیں اگر نہری پانی کی یہی پوزیشن رہی تو گندم کی بجائی کے ساتھ مقررہ حدف حاصل کر نا بھی انتہائی مشکل ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحا د پنجا ب کے سیکرٹری اطلاعات نظام اللہ خان پاندہ نے گز شتہ روز صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا نظام اللہ خان پاندہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں 70فیصد سے زائد عوام کا دارو مدار زراعت پر ہے لیکن ہر دور حکو مت میں اس شعبہ کی طرف کوئی خاص توجہ نہیںدی جاتی جس کے باعث زراعت کا شعبہ تباہی کے دہا نے پر پہنچ چکا ہے نظام اللہ خان پاندہ نے وزیراعظم عمران خان اور محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا ہے کہ نہری نظام میں بہتری لاتے ہوئے ملک سے نہری پانی کی قلت کو ختم کر نے کے لئے اقدامات کریں اس موقع پر چوہدری کاظم ستار کمبوہ ، ابرار حسین سندھڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔