مقبوضہ کشمیر: نوجوان شہید، بھارتب فورسز کے ہاتھوں زخمی خاتو ن دم توڑ گئی جھڑپیں، متعدد زخمی
سرینگر (ایجنسیاں) بھارتی فورسز کی جانب سے مظلوم و بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کا محاصرہ کیا۔ کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق محاصرے کے دوران بھارتی فورسز نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ علاقے میں گھر گھر تلاشی لی ‘ گئی۔ قابض انتظامیہ نے ترال، اونتی پورہ ا ور پامپور میں ا نٹرنیٹ سروس بند کر دی۔ ادھر بھارتی فورسز کے مظالم میں گذشتہ ماہ زخمی ہونے والی خاتون سری نگر کے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا اس دوران جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔