ایم این ایم موٹرسائیکل سکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم کا 16 نو مبر تک جسمانی ریمانڈ
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) دو کروڑ روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل کے مرکزی ملزم کو نیب نے گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے۔نیب نے ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل کے مرکزی ملزم افتخار کو کراچی سے گرفتار کر کے گذشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا پر ملزم افتخار کو 16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا، واضح رہے کہ ملزم افتخار پر سادہ لوح شہریوں کو موٹر سائیکلیں دینے کی آڑ میں شہریوں سے 2 کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام عائد ہے۔