سانحہ ماڈل ٹائون کیس، تمام ملزمان پر ازسرنو فرد جرم عائد، گواہوں کے بیانات بھی دو بارہ لئے جائیں گے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی گذشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی، تمام ملزمان پر ازسر نو فرد جرم عائد کی گئی، گواہوں کے بیانات بھی دوبارہ لئے جائیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ہوئی، عوامی تحریک کی لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ فاضل عدالت میںپیش ہوئے،انہوں نے پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے گواہان پر جرح کی، آج 10نومبر کو مستغیث جواد حامد استغاثہ کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے، جواد حامد دوسری بار اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں،سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کے حوالے سے حکم امتناعی کے اخراج پر تمام ملزمان پر اَز سر نو فرد جرم عائد ہوئی اور قانون کے مطابق بیانات بھی دوبارہ ریکارڈ کئے جائیں گے۔