دھاندلی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آر طے کرنے کیلئے ذ یلی کمیٹی قائم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کر نے کے لئے ذیلی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے دی گئی جس میںحکومت اوراپوزیشن کے چار چار ارکان ہونگے جس میں حکومت کی طرف سے شفقت محمود، فوادچوہدری،سرفرازبگٹی اور بیرسٹر سیف جبکہ اپوزیشن کی جانب سے راناثناء اللہ،نویدقمر،مولانا عبدالواسع اور حاصل بزنجو ذیلی شامل ہوں گے شفقت محمود ذیلی کمیٹی کے کنوینئر ہونگے، کمیٹی کے اجلاس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین پرویز خٹک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس ادارے کو بلانا پڑا کمیٹی میں بلائیں گے، کمیٹی کے اختیارات کے مطابق فیصلہ کریں گے،وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں نہ ہم کسی سے زیادتی کریں گے نہ ہی ایسا کام کریں گے جس سے کل ہم پر انگلیاں اٹھ سکیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ ذیلی کمیٹی دو ہفتے کے اندر ٹی او آرز طے کرے گی، ٹی اوآرز کی حتمی منظوری پارلیمانی کمیٹی دے گی، اجلاس میں ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ 14نومبر 2018ء کو بلانے کافیصلہ کیا گیا۔ اگر ضرورت پڑی تو مدت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، کمیٹی کے اختیارات کے مطابق فیصلہ کریں گے۔