ڈائریکٹر کمپی ٹیشن پاکستان فٹ بال فیڈریشن سجاد محمود مستعفی
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) ڈائریکٹر کمپی ٹیشن پاکستان فٹ بال فیڈریشن سجاد محمود نے کلب کے ساتھ مصروفیات کی بناء پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے نیا ٹیکنیکل کمپی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیدیا ہے جس کی سربراہی شہزاد انور کریں گے۔ سجاد محمود نے کہا کہ میں نے پی ایف ایف کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے اور اپنی حالیہ خدمات خلوص نیت اور محنت کے ساتھ ادا کی ہیں۔صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات نے کہا کہ سجاد محمود نے دلجمعی کے ساتھ فٹ بال کی خدمت کی ہے۔