اے کرکٹ : پاکستان ‘نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا 4روزہ میچ ڈرا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان اے کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ اے ٹیم کے درمیان دوسرا چا رروزہ میچ ڈرا ہوگیا ۔ گرین شرٹس نے دوسری اننگز 206رنز دو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر کے 254رنز کا ہدف دیا ۔کیویز اے ٹیم 5وکٹوں پر 68رنز بناسکی ۔ پاکستان اے کے عابد علی نے ناقابل شکست 105اور عثمان صلاح الدین نے 64رنز بنائے ۔ کیویزکے راول اکیس ‘ینگ صفر ‘سیفرٹ صفر ‘فلپس تین ‘بلنڈل بیس رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔احسان عادل نے تین کھلاڑٰیوں کو آئوٹ کیا ۔