پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہے:کلیم اللہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہے۔قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کلیم اللہ نے ایک بار پھر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا، 12 سال کے عرصے میں ایک بھی فٹبال سٹیڈیم نہ بنانے کا ذمہ دار فیڈریشن حکام کو قرار دیدیا۔سٹار فٹبالر کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن دنیا کی بدترین فیڈریشن ہے کیونکہ پی ایف ایف دنیا کی واحد فیڈریشن ہے جو بارہ سال میں ایک بھی فٹبال گراونڈ نہیں بنا سکی۔