پاکستانی اوپنرامام الحق فرگوسن کا خطرناک باؤنسر لگنے سے زخمی
ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں کیوی بولر فوگوسن کا باؤنسر لگنے سے زخمی ہو گئے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کی اننگز کے 13ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق باؤنسر لگنے سے زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔امام الحق نے فرگوسن کی باؤنسر پر ہٹ لگانے کی کوشش کی لیکن گیند اْن کے بلے پر نہ آ سکی اور سیدھی ہیلمٹ پر جا لگی، شدید تکلیف کے باعث امام الحق گراؤنڈ میں لیٹ گئے۔بعد ازاں قومی ٹیم کے فزیو نے گراؤنڈ میں آ کر امام الحق کا طبی معائنہ کیا اور انہیں گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔امام الحق خود چل کر گراؤنڈ سے باہر گئے جس کے بعد انہیں ایمبولنس میں ڈال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔