سرگودھا، حافظ آباد: خاتون اور کمسن لڑکے سے زیادتی
سرگودھا/ حافظ آباد (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر خاتون اور کمسن لڑکے سے زیادتی۔ سرگودھا سے نواحی گائوں کے قیصرشہزاد کی 31 سالہ ممانی نرگس شاہین کو اسی ہی گائوں کے اوباش ثقلین نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے قیصر شہزاد کی مدعیت میں ملزم ثقلین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حافظ آباد کے نواحی گائوں کھاڑک بھٹیاں میں محمداسحاق کا چھ سالہ بیٹا محمد طاہر گھر میں اکیلا تھا اس دوران ملزم ارشد گھر میں داخل ہوا، بچے کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ونیکے تارڑ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم ارشد کو گرفتار کرلیا۔تھانہ سٹی اے ڈویژن شیخوپورہ کے محلہ رحمان پورہ کے محنت کش ذکا الل کی بیٹی کو پانچ ملزمان نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزمان ساجد، مزمل اور زین نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی طاہرہ بی بی کو اس وقت اغوا کیا جب وہ سکول میں بھائی کو کھانا دینے جا رہی تھی، ملزمان متاثرہ لڑکی کو حویلی میں لے گئے جہاں پانچوں ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، ماں ناصرہ بی بی مقامی رہائشیوں اصغر علی، مراتب علی اور محمد حسین کے ہمراہ ملزما ن کی حویلی پہنچی تو ملزمان اسے دیکھ کر حویلی کی دیواریں پھلانگ کر فرار ہوئے۔