نارنگ: 5 قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور
نارنگ منڈی (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ نے تھانہ نارنگ منڈی میں پانچ قتل کے ملزم عاشر عرف گٹا مسیح کی ضمانت منظورکر لی ہے ۔بتایا جاتا ہے عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے جسٹس مسٹر علی باقر نجفی نے سماعت کے بعد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ واضع رہے کہ ملزم پر 2011 میں اپنے ہی گاؤں گھچلی ورکاں میں مخالف فریق کے پانچ افراد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ تھانہ نارنگ منڈی میں گرفتار ہونے کے باوجود ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا اب چار سال سے جیل میں بند تھا ملزم پر دفعات109,311,324,302,149,148ت پ کے تحت مقدمہ درج ہوا۔