ترکی کی مینا نے انٹرنیشنل جونیئر ٹینس گرلز سنگلز کا ٹائٹل جیت لیا
اسلام آباد (اے پی پی)ترکی کی مینا نے انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ مینا نے فائنل میں جرمنی کی سارہ یگن کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر گرلز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ گذشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے گرلز سنگلز فائنل میچ میں ترکی کی مینا نے جرمنی کی سارہ یگن کے خلاف شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 7-6 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ 52 منٹ تک جاری رہا ۔ انٹرنیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے بوائز سنگلز اور گرلز ڈبلز فائنلز (آج ) ہفتہ کو دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ بوائز سنگلز کا فائنل بلغاریہ کے پنیو ایون اور پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ گرلز ڈبلز کا فائنل میچ آئرلینڈ کے مہرانی میلینا/ سافی مشکاتولزہرہ اور برطانیہ کی سارہ یگن/ ترکی کی مینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے