پاکستان، چین کیساتھ سرحدوں پر فوج کو نئی توپوں سے لیس کردیا: بھارت کا دعویٰ
اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان اور چین کے ساتھ اپنی سرحدوں پر فوج کی فائر پاور بڑھانے کے لئے آرٹلری کو تین نئی قسم کی ہلکی توپوں سے لیس کر دیا ہے۔ وزیر دفاع نرملا ستھارامان نے گزشتہ روز فوج کی ایک فائرنگ رینج میں منعقد ہونے والی تقریب میں ان توپوں کو فوج کے حوالے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع نے کہا کہ بھارت میں تیس سال پہلے بوفواز گنز کی شمولیت کے بعد اب تین نئی قسم کی گنز کے ساتھ بھارتی فوج کو لیس کیا جا رہا ہے جو نئی گنز یا ہلکی توپیں پاکستان کے ساتھ سرحد پر فوج کو دی جا رہی ہیں ان میں ایم 777 اے ۔ 2 خودکار قسم کی کے۔ 9 گنی اور کمپوزٹ گن ٹوئگ وہیکل شامل ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ نئے گنز سسٹم کی شمولیت سے مغربی سرحد پاکستان کے ساتھ سرحد پر بھارتی فوج کی فائر پاور میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ 155 ملی میٹر کی 39 کلیبر کی جلائزر قسم کی یہ توپیں امریکہ سے حاصل کی گئی ہیں۔ نائب وزیر دفاع نے کہا کہ اس نئے نظام کے حصول سے سرحدی جنگ میں بھارتی فوج کی فائر پاور میں اضافہ ہو گا۔ خاص طور پر چین اور پاکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں کے لئے نئی قسم کا گن سسٹم بہت مؤثر ہو گا۔ وزیر مملکت برائے دفاع کے مطابق ایم 777 قسم کی گن 24 سے 40 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے۔