اسلام آباد:آر ٹی ایس بند کرنے کا حکم کس نے دیا؟ آواز سے شناخت نہ ہوسکی
اسلام آباد (نامہ نگار) عام انتخابات کے دوران آرٹی ایس بند کرنے کا حکم کس نے دیا، ایف آئی اے آڈیو کی شناخت نہ کرسکا، ایف آئی اے کی آواز سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئی، الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق رپورٹ کے مطابق آرٹی ایس بند کرنے کے احکامات دینے والے کی شناخت نہیں ہوسکی، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں آواز کے تکنیکی پہلوئوں سے متعلق آگاہ کیا گیا، رپورٹ میں کہا گیا مشکوک افراد کی آوازیں بھجوائی جائیں تو میچ کرکے متعلقہ شخص تک پہنچا جاسکتا ہے، الیکشن کمیشن نے ڈی جی ایف آئی اے کو آواز کا فرانزک ٹیسٹ کرنے کے لیے گزشتہ ماہ مراسلہ بھجوایا تھا اور ایف آئی اے کو آر ٹی ایس بند کرنے کی آڈیو کلپ بھی بھجوائی تھی۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا تھا آرٹیکل دو سو بیس کے تحت تحقیقات کر کے رپورٹ دیں۔